پی ایس ایل تھری فائنل کاکراچی میں انعقاد مشکل ہو گیا

پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے منصوبے کیلئے جو ٹینڈرز طلب کئے تھے اس میں ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی نظرآئی

جمعرات 27 جولائی 2017 15:30

پی ایس ایل تھری فائنل کاکراچی میں انعقاد مشکل ہو گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کاکام بھی جاری ہے لیکن اب یہ منصوبہ تاخیر کا شکارہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کے آئندہ سال فروری تک مکمل ہونے کے امکانات نظرنہیں آرہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے منصوبے کیلئے جو ٹینڈرز طلب کئے تھے اس میں ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی نظرآئی اور صرف دو درخواستیں موصول ہوئیں جس کے بعد اب پی سی بی نے دوبارہ پیشکشیں طلب کی ہیں۔

منصوبے پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ٹینڈر9 اگست کو کھولے جائیں گے۔دوسری جانب ملک انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہے اور اگرسپرلیگ کا فائنل بھی کراچی میں نہ ہوسکا تو پی سی بی کے یہ ایک ارب روپے کی خطیر رقم نیشنل اسٹیڈیم پر لگانا بے سود ثابت ہوگا اور پھر انٹرنیشنل کرکٹ یا پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے طویل انتظار تک نیشنل اسٹیڈیم کو صحیح حالت میں رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :