کابل میں عراقی سفارتخانے پرخودکش حملہ اور فائرنگ،2پولیس گارڈ ہلاک،تمام حملہ آور مارے گئے ،4گھنٹے بعد عمارت کلیئر قرار،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی،7پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ،نیٹو کی مذمت
عراقی سفارتخانے کے گیٹ پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس کے بعد تین حملہ آور اندر داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کردی،جوابی کاروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے ،واقعے میں سفارتی عملہ محفوظ رہا،ترجمان وزارت داخلہ
پیر 31 جولائی 2017 19:13
(جاری ہے)
ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ تمام سفارتی عملے کو بحفاظت طور پر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
حملے میں سفارتخانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چار حملہ آوروں نے عراقی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق ایک بمبار نے خود کو سفارتخانے کے داخلی دروازے پر ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد دیگر تین حملہ آور عمارت میں داخل ہوگئے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دو ہفتے قبل عراقی سفارت خانے میں ہی عراقی شہر موصل میں دولت اسلامیہ کی شکست پر جشن منانے کی ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 7پولیس گارڈز کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سال کابل میں کئی بڑے حملے ہوئے ہیں جن کا الزام دولت اسلامیہ یا طالبان پر عائد کیا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں رواں سال کی پہلی شش ماہی میں 1662 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تقریبا 20 فیصد ہلاکتیں کابل میں ہوئیں۔گذشتہ ماہ کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔جبکہ 31 مئی کو دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں اپک بڑے دھمالے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، جو سنہ 2001 کے بعد اب تک ہونے والا سب سے بڑا دھماکہ تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.