تھائی لینڈ، بارشوں اور سیلابوں کے سبب ہلاکتوں کی تعداد27ہوگئی ،ایک ملین افراد متاثر

جمعہ 4 اگست 2017 13:15

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ ایک ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے حکام نے جمعے کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ پانچ جولائی سے جاری اس سلسلے سے متاثرہ افراد کی تعداد اب ایک ملین سے زائد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ کے دس صوبے حالیہ سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ مالی نقصانات کا حجم بھی تقریبا تین سو ملین ڈالر بنتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ان دنوں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی کے آغاز سے وہاں ان بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے کئی علاقے متاثر ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :