نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں‘
یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ‘ وہ بتائیں کس کے خلاف جی ٹی روڈ پر طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں‘ تمام وسائل نواز شریف کے نااہلی کے جنازہ پر وقف کردیئے گئے ہیں‘ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو اپیل کیوں نہیں کی‘ نواز شریف وہی کررہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے‘ ان کو بتانا چاہتا ہوں اب کی بار کوئی این آر او نہیں ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان بابر اعوان کی میڈیا سے گفتگو
منگل 8 اگست 2017 12:41
(جاری ہے)
نواز شریف اپنی نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں۔ سیاسی ملازمین کی ڈیوٹیاں جی ٹی روڈ پر لگا رہے ہیں۔ لاہور میں بارود سے بھرا ٹرک سکیورٹی رسک کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیغام دینے جارہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں۔
تمام سرکاری وسائل مشن جی ٹی روڈ پر لگائے جارہے ہیں۔ سب سے بڑا صوبے کے ریڈ زون میں بارود بھرا ٹرک پھٹا ہے ٹرک ریڈ زون میں تین دن سے کھڑا تھا۔ تمام وسائل نواز شریف کے نااہلی کے جنازہ پر وقف کردیئے گئے ہیں۔ بابر اعوان نے کہا اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا تو اپیل کیوں نہیں کی۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال میں انہوں نے دو پولیس والے شہید کرادیئے۔ نواز شریف بتائیں پاور شو کس کے خلاف کررہے ہیں۔ پنجاب کی پوری سکیورٹی دو بھائیوں پر لگی ہوئی ہے نواز شریف کو بتا دنا چاہتا ہوں اب کوئی این آر او نہیں ہوگا نواز شریف وہی کررہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.