بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے ،ْ پاکستان
جمعرات 10 اگست 2017 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ صرف سیاسی مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں ،ْپاکستان طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مصالحتی عمل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے لیکن پاکستان نے کبھی بھی انہیں زبردستی واپس بھیجنے پر مجبور نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن معمول کا حصہ ہے۔خطے میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریب کاری،دہشت گردی اور الزام تراشیوںکیلئے افغان میڈیا اور افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات ہمسایہ ملکوں سمیت تمام خطے کیلئے نقصان دہ ہیں۔پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور خطے سے متعلق امریکی پالیسی کی ریویو کا عمل جاری ہے ،ْجب یہ عمل مکمل ہوگا تو پاکستان اپنے تمام معاملات مناسب چینل کے زریعے زیر بحث لائے گا۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے تمام ملکوں کو اس سے یکساں خطرات لاحق ہیں ،اس سلسلے میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہا ہے۔امریکہ سمیت عالمی رہنماوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے۔کشمیر سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں کا قتل جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب اور اسے مسلم اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔کشمیر کا متنازعہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں شمال ہے لیکن گزشتہ ستر سالوں سے یہ مسلہ حل نہیں کیا جاسکا۔کشمیری عوام اپنے جائز حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت (A) 35 آئینی ترمیم کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کر کے آبادی کا تناسب تبدیل اور مسلم ریاست کو اقلیت میں تبدیل کرنیکی کوشش کر رہی ہے جو اقوام متحدہ کے قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ صرف گیس پائپ لائن نہیں بلکہ علاقائی اربطوں کا اہم زریعے ہے۔ترجمان نے کہا کہ ساتویں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس رواں سال آذربائیجان کے دارلحکومت باکو میں منعقد ہو رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ نئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.