ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 17 اگست 2017 19:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم دیر میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ بہاولنگر، دادو، رحیم یار خان43 جبکہ اسلام آباد میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :