چکدرہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کا کام آئندہ سال جنوری تک مکمل ہو جائے گا‘ مالاکنڈ‘ دیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ چکدرہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے بعد حل ہو جائے گا‘
خیبر پختونخوا حکومت کو 2013ء میں 54 کروڑ روپے ادا کئے مگر اڑھائی سال تاخیر کے بعد گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کی گئی وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی کا قومی اسمبلی میں بونیر‘ دیربالا اور دیرپائیں سوات اور مالاکنڈ ایجنسی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس پر جواب
جمعرات 17 اگست 2017 22:13
(جاری ہے)
ہمارے پاس ان علاقوں کی سپلائی کے لئے متبادل نظام نہیں۔
یہ جنوری 2018ء تک مکمل ہوگا۔ کے پی کے کی صوبائی حکومت نے زمین کے حصول میں تاخیر سے کام لیا ہے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ وہاں کی عوام سخت غم و غصہ میں ہے، ہمارے خلاف نعرے بازی ہوتی ہے۔ سپیکر کمیٹی بنا کر لوڈشیڈنگ کی صورتحال معلوم کریں۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نے 2013ء میں 54 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ ان علاقوں میں 12 سے 13 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، بعض علاقوں میں نقصانات کی شرح بہت زیادہ ہے، ہم نے نیک نیتی سے رقم ادا کی تھی، ہمارا کوئی قصور نہیں ہے، صوبائی حکومت نے اڑھائی سال تاخیر سے زمین ہمارے حوالے کی، آٹھ ماہ میں یہ گرڈ سٹیشن مکمل ہو جائے گا۔ شیر اکبر خان نے کہا کہ بونیر اور مالاکنڈ میں ریکوری 100 فیصد ہے، بونیر کو بجلی مردان سے سپلائی ہوتی ہے‘ ہمارے ساتھ امتیازی برتائو نہ کیا جائے۔ صاحبزادہ یعقوب خان اور عائشہ سید کے سوالات کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ پیر کو صبح دس بجے فاضل ارکان میرے پاس تشریف لائیں ‘ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 240 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.