نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں،ترجمان بلاول ہائوس

آمریت کے پجاری بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے پر بوکھلا گئے ہیں،ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں،نیا نیا کا نعرہ لگانے والے پرانے بابے اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،ان کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا میڈیا سیل بلاول ہائوس کے انچارج کامسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے بیان پر ردعمل کا

ہفتہ 19 اگست 2017 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) میڈیا سیل بلاول ہائوس کے انچارج نے کہا ہے کہ نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں، آمریت کے پجاری بلاول بھٹو زرداری کے میدان میں آنے پر بوکھلا گئے ہیں،ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں،نیا نیا کا نعرہ لگانے والے پرانے بابے اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،ان کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔

ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سیل بلاول ہائوس کے انچارج نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں پارٹیوں کو مانسہرہ میں آئینہ دکھایا،نیا خان پرانے نواز شریف کی فوٹو کاپی ہے اور دونوں گملہ سیاستدان ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی تقریر نے خیبر پختونخواہ کے عوام کو بھٹو شہید کی یاد تازہ کر دی ،خواتین اور نوجوانوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کے پیپلز پارٹی مستقبل ہے ۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نیا نیا کا نعرہ لگانے والے پرانے بابے اب اللہ اللہ کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں،بلاول بھٹو پاکستانی عوام کے لئے امید کی کرن ہیں ۔نواز لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،ایک ماضی کی اور ایک حال کی کٹھ پتلی ہے جو عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک ، عوام اور جمہوریت کو مظبوط بنانے کے لئے میدان میں اترے ہیں ،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت کرنے کے لئے اقتدار میں آتی ہے ، 2018 کے انتخابات گملہ سیاستدانوں کے لئے آخری الیکشن ہونگے ،ان کو جتنا رونا دھونا ہے رو لیں کیونکہ 2018 کے بعد ان کے لئے بین کرنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔