کوئٹہ،کہ کرپشن کے خلاف دیانت داری سے جماعت اسلامی اور ان کے قائد سراج الحق میدان عمل میں کھڑے ہیں،ہدایت الرحمان بلوچ

پیر 21 اگست 2017 23:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمید منصوری ، جماعت اسلامی لورالائی نورالدین غلزئی نے کہاکہ کرپشن کے خلاف دیانت داری اوراخلاص سے صرف جماعت اسلامی اور ان کے قائد سنیٹرسراج الحق میدان عمل میں کھڑے ہیں بلوچستان کوریگستان بنانے والوں کے خلاف بھر پور جدوجہد کی ضرورت ہے عوام حقیقی مخلص پارٹیوں اور ان کے قائدین کو پہنچان لیں جب تک عوام حقیقی نمائندوں کونہیں پہنچانیں گے انتخابات میں دیانت دار رہنمائوں کے انتخاب نہیں کریں گے اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی کے تنظیمی دورے کے دوران ذمہ داران اجلاس سے خطاب ووفود سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لورالائی کااسمبلیوں میں بھر پور نمائندگی ہونے کے باوجود اہم مسائل جوں کے توں ہیں دوردرازعلاقوں کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی ملک سے بے دینی ختم کرکے اسلامی نظام نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوجائیں ملک کے وسائل پر چند خاندان قیام پاکستان سے قا بض ہیں کرپشن ختم کرکے عوام سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کرکے عوام کے مسائل حل کرنے وحالت بدلنے پر خرچ کرنے کی ضرور ت ہے کرپٹ عناصر کو ناکام بنانے اسلامی حکومت کے قیام ضروری ہے ملک میں حق اور باطل کی کشمکش ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری منزل اسلامی اور خوشحال پاکستان ہے ملک کی ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے خوشحالی اور اسلامی پاکستان کا قیام ضروری ہے ۔