آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 6 ستمبر 2017 13:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں کہیں تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب( راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ژوب اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں ہزارہ، بنوں، کوہاٹ،سرگودھا ڈویفن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میںکوہاٹ کے مقام پر35 ملی میٹر ہوئی، اس کے علاوہ بنوں 28، بالاکوٹ 15، مالم جبہ، پارہ چنار 09، سیدو شریف، چراٹ 02 اور کاکول 01 جبکہ پنجاب میں جوہرآباد 04، کامرہ اور بھکر کے مقام پر01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :