قائمقام چیئرمین آزاد جموں وکشمیر احتساب بیوروکاڈائریکٹر انتظامیہ کے ہمراہ احتساب بیورو کے مختلف شعبہ جات کا دورہ

تمام شعبہ جات کے جملہ آفیسران /اہلکاران کی حاضری چیک کی

منگل 12 ستمبر 2017 23:24

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) قائمقام چیئرمین آزاد جموں وکشمیر احتساب بیوروراجہ محمد اسلم نے آج ڈائریکٹر انتظامیہ محمد یونس میر کے ہمراہ احتساب بیورو کے مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا۔جناب چیئرمین نے اس موقع پر تمام شعبہ جات کے جملہ آفیسران /اہلکاران کی حاضری چیک کی۔مجموعی طور پر جملہ شعبہ جات کی حاضری تسلی بخش رہی۔

تما م آفیسران/اہلکاران کو سخت تنبیہ کی گئی کہ وہ بہرصورت وقت کی پابندی کوملحوظ خاطر رکھیں۔موجودہ چیئرمین نے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد نظم و ضبط کو بہتر بنانا اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے ۔اس سلسلہ میں دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔اس موقع پر جناب چیئرمین نے تمام آفیسران کو سختی سے نظم و ضبط پر کاربند رہنے کی بھی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے جملہ شعبہ جات کے آفیسران /اہلکاران کو بتایا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میںانضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور بلا امتیاز کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔اس موقع پر جناب چیئرمین احتساب بیورو نے ڈائریکٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ احتساب بیورو کے تمام شعبہ جات میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی کریں اور نظم و ضبط پر کار بند نہ رہنے والے آفیسران/اہلکاران کے متعلق رپورٹ کریں۔