یونیورسٹی کالج گرائونڈ کی توسیع کا معاملہ حل ،ْ شہریوں کا وزیر اعظم ، انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) یونیورسٹی کالج گرائونڈ کی توسیع کا معاملہ حل ،ْ شہریوں کا وزیر اعظم ، انتظامیہ اور پولیس کو خراج تحسین ،ڈپٹی کمشنر مظفرآبادکی کوششوں سے گرائونڈ کی توسیع مکمل کرلی ،ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل ، ڈی ایس پی رضا گیلانی ، تحصیلدار عماد بشیر ، ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حبیب کی قیادت میں گزشتہ رات بے آپریشن کرکے گرائونڈ کو کشیدہ کردیا گیا جبکہ اِس کے علاوہ مختلف غیر قانونی اڈہ مافیا کا بھی خاتمہ کرکے سڑکوں کو کشیدہ کیا گیا جس پر عوام نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ ، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کالج گرائونڈ کا توسیع کا معاملہ عرصہ دراز سے تعطل میں پڑا ہواتھا جس کی وجہ سے سی ایم ایچ روڈ اپر اڈے کی کشیدگی کے دوران گرائونڈ کا سائز کم ہوگیا تھا اور شہر کا واحد مقام گرائونڈ کھیلوں کی سرگرمیوں سے معطل ہوکر رہ گیا تھا جس پر کھلاڑیوں اور طلبا ء نے شدید تشویش کا اظہار بھی کیا، جس پر گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان ،ڈی ایس پی رضا گیلانی ، تحصیلدار عماد بشیر، ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حبیب اپنی پولیس نفری کے ساتھ کالج گرائونڈ کی کشیدگی کو مکمل کرکے گرائونڈ کشیدہ کردیا جس پر اہلیان ِ مظفرآباد،سول سوسائٹی اور شہریوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد،ایس ایس پی مظفرآباد،ڈی ایس پی مظفرآباد،ایس ایچ او تھانہ سٹی راشد حبیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :