آزاد کشمیربھرمیں 4 روزہ انسداد پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہو گی

ایک لاکھ 21ہزار 325بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلائے جائیں گے

جمعرات 14 ستمبر 2017 16:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) آزاد کشمیربھرمیں پولیومہم 18تا 21ستمبر2017 شروع کی جارہی ہے۔ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 21ہزار 325بچوں کو پولیو ویکسین قطرے پلائے جائیں گے ۔مہم کو بھرپور طور پر کامیاب بنانے کیلئے تمام تر عملی اقدامات مکمل کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران ریاض ڈار نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی کو پولیو مہم کے انتظامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔اجلاس میں پی ڈی ایس پی مظفرآباد محمد آصف مغل ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ افتخار حسین ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینٹر نیشنل پروگرام اورنگزیب ، WHOسرویلنس ڈاکٹر شازیہ ، اے ای او راجہ خورشید ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو مہم مظفرآبادمحمد نسیم درانی ، ایس آئی تھانہ پولیس مظفرآباد عبدالقدوس ،چیف ٹیکنیشن شیخ محمد رفیق اور چیف ٹیکنشن پریوٹو آفیسر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 352موبائل ٹیمیں 58فکس سائیڈز اور 16ٹرانزٹ پوانٹس قائم کیے گے ہیں ۔فیکس سنٹراورٹرانزٹ پوانٹس صبح 8:30 بجے سے شام 4بجے تک مہم میں معروف عمل رہیں گے ۔تحصیل سطح پر 28زونل سپروائزرز جبکہ یونین کونسل سطح پر 88ایریا انچارج مقرر کیے گے ہیں۔جو ٹیموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ انھیں فیلڈمیں ویکسین اور دیگر ضروری سامان موقع پر فراہم کرنے اور ان سے روزانہ شام کو کی گئی کارکردگی کا ریکارڈ حاصل کرکے اپنے ضلعی کنڑول روم میں پہنچائیں گے ۔

ایریا انچارج اپنے اپنے ایریا میں 100فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔تمام پولیو ٹرانزٹ پوانٹس پر مقررہ تاریخ سے قبل پولیس کی نفری تعینات کی جائے تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو گاڑی رکوا کر پولیو کے قطرے پلائے جاسکیں ۔پولیو پروگرام کے شروع سے لیکر اختتام تک ڈپٹی کمشنر آفس سنٹرل کنٹرول روم کا کام سرانجام دے گاتاکہ کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی حاصل کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :