وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وطن واپسی پر فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پالیسی بیان دیں گے
وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ
جمعرات 21 ستمبر 2017 14:01
(جاری ہے)
9 اکتوبر تک اگر فاٹا اصلاحات منظور نہ ہوئیں تو ہم سراپا احتجاج ہوں گے۔
ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ قومی اسمبلی اور سینٹ میں یہ مسئلہ زیر بحث آچکا ہے۔ فاٹا کے عوام سمیت تمام فریقین کا موقف ہمارے سامنے آچکا ہے، وزیراعظم واپس آکر ایک ہفتہ میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پالیسی بیان دیں گے۔ فاضل ارکان کو اس سلسلے میں دھمکی آمیز رویے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ہم فاٹا کے ارکان اسمبلی اور سینٹ کی رائے کا احترام کریں گے۔ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اکثریت کی رائے کا احترام نہ کرے۔ فرد واحد کو اپنی مرضی اکثریت پر مسلط نہیں کرنی چاہیے۔ یہ اہم مسئلہ ہے اس میں جلد بازی اور جان چھڑانے والی بات نہیں کی جاسکتی۔ حکومت وہی چاہتی ہے جو فاٹا کے عوام چاہتے ہیں۔ فاٹا اصلاحات کے 25 نکات پر عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ہماری بات پر یقین کیا جائے کہ ہم فاٹا کو قومی دھارے میں لا رہے ہیں۔ ہم نے فاٹا کا ترقیاتی بجٹ 20 سے 21 ارب تک کیا ہے۔ ماضی میں کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ ہم نے پہلی مرتبہ عملی پیشرفت کی ہے اس کی کوئی ستائش نہیں کی گئی۔ فاٹا کے حوالے سے ایک ایڈوائزری کونسل بنائی جارہی ہے۔ صوبے کا وزیراعلیٰ اس کونسل کے فیصلوں کا پابند ہوگا۔ فاٹا کو قومی دھارے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لایا جارہا ہے۔ تمام فیصلے فاٹا کے نمائندوں کی اکثریت کی رائے کے مطابق ہوں گے۔ راتوں رات یہ کام نہیں ہو سکتا۔ جرگہ‘ پولیٹیکل ایجنٹ اور ایف سی آر کے نظاموں کے خاتمے میں مشکلات ہیں‘ اس میں وقت لگے گا۔ وزیراعظم اس حوالے سے پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ممکن ہے وزیراعظم قوم سے خطاب کریں یا کوئی اور طریقہ اختیار کریں۔ حکومت اس حوالے سے کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنا چاہتی۔ تمام فیصلے فاٹا کے ارکان کی اکثریت کی مرضی کے مطابق کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.