اداروں سے انصاف چاہتے ہیں، محاذ آرائی نہیں ،
ٹکراؤ کی صورت میں کسی کی جیت نہیں ہو گی بلکہ پاکستان کی ہار ہوگی،نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ، نواز شریف نے مشوروں کو غور سے سنا،نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 21:52
(جاری ہے)
بائیکاٹ پر کافی مضبوط رائے موجود تھی۔ مگر اکثریت نے رائے دی کہ پاکستان کے نظام عدل میں انصاف کے حصول کے لئے ایک موقع اور اس نظام کو دینا چاہیئے۔ ہم ایک موقع لینا بھی چاہتے ہیں اور ایک موقع دینا بھی چاہتے ہیں کیونکہ دیکھنا چاہیئے کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب کے عمل کا بائیکاٹ بھی کرتے تو پھر بھی چند روز بعد ملک میں واپس آنا تھا۔
نواز شریف کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار علی خان سے طویل ملاقات ہوئی۔ قانونی ماہرین سے بھی مشاورتی عمل جاری رہا اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی آئندی سیاسی معاملات کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ایک خوشگوار موڈ میں ہوئی چوہدری صاحب نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔چوہدری نثار نے نواز شریف کو مشورے دیئے جن کو نواز شریف نے غور سے سنا۔ ملاقات میں کسی قسم کا گلہ شکوہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں سے جھگڑا نہیں کرنا چاہیئے۔ پر امن چلنا چاہتے ہیں۔ ہم اداروں کی نا انصافیوں کا گلہ ضرور کر رہے ہیں۔ اگر اداروں میں لڑائی ہو گی تو کوئی بھی جیت نہیں سکتا سب ہار جائیں گے اور نقصان پاکستان کو ہو گا۔ ہم اداروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کے عمل کو آزادانہ کام کرنے کا موقع دینا چاہیئے۔ نیب کے عمل پر جج صاحب کی مانیٹرنگ اور اتنے دنوں میں فیصلہ سنایا جائے یہ درست نہیں ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.