سید الشہداء حضرت امام حسینؓ نے رضائے خداوندی پر اپنا سب کچھ قربان کر دیا،ذاکر وسیم عباس بلوچ

جمعرات 28 ستمبر 2017 16:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2017ء) امام بارگاہ گلستان زہرا عاشورہ محرم کی ساتویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر وسیم عباس بلوچ نے کہا کہ یوم عاشور کربلا کے میدان میں آل رسول پر فوج اشکیا ء کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔سید الشہداء حضرت امام حسین ؓ نے رضائے خداوندی پر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔اس موقع پر ذاکر سید امیر الحسن کاظمی اور ذاکر چوہدری ثمر عباس نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

متولی چوہدری اظہر عباس نے عزاداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام نے اسلام کی راہ پر اپنے جانثاروں کی قربانیاں پیش کی تھی آئو امت مسلمہ مل کر نواسہ رسول کو پرسہ پیش کریں۔ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی اور ایس ایچ او سٹی زراعت بلوچ نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے۔مختار فورس کے نوجوان بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔