
اسرائیل امدادی مراکز کے قریب طاقت کا مہلک استعمال بند کرے، یو این ادارے
یو این
جمعرات 19 جون 2025
01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے غزہ میں بھوکے شہریوں پر فائرنگ اور ہلاکتوں کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ امدادی قافلوں اور مراکز کے قریب مہلک طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
غزہ میں لوگوں کو امداد کی فراہمی کے لیے اسرائیل اور امریکہ کے قائم کردہ متبادل نظام کے تحت چار مقامات پر 'غزہ امدادی فاؤنڈیشن' نامی نجی ادارے کے ذریعے خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں ان جگہوں اور امدادی قافلوں کے قریب جمع ہونے والے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 400 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ ان مراکز پر آنے والے بھوکے فلسطینی شہری متواتر فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایسے واقعات کو ہولناک قرار دیتے ہوئے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
غیرمسلح افراد کی ہلاکتیں
غزہ میں خوراک کی فراہمی کے متبادل نظام نے 27 مئی سے کام شروع کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے کسی ادارے کا کوئی کردار نہیں۔
غزہ کے طبی حکام کے مطابق، گزشتہ روز جنوبی غزہ میں امدادی خوراک لے کر آنے والے اقوام متحدہ کے ٹرکوں کا انتظار کرتے لوگوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم از کم 51 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل شمالی غزہ کے مغربی علاقے بیت لاہیہ میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ ایسی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ ہلاک یا زخمی ہونے والے لوگ لڑائی میں ملوث اور مسلح تھے یا اسرائیلی فوج اور امدادی مراکز کے عملے کے لیے کسی خطرے کاباعث تھے۔
شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے گزشتہ مہینے غزہ میں 9,000 میٹرک ٹن خوراک پہنچائی ہے۔ تاہم 21 لاکھ ضرورت مند لوگوں کے لیے مزید بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔
ادارے نے شہریوں اور امدادی کارکنوں کو تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگ خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
غذائی مدد کے حصول کی کوشش میں بھوکے شہریوں کو ہلاک و زخمی کرنا ناقابل قبول ہے۔امداد میں اضافے کی ضرورت
'ڈبلیو ایف پی' نے کہا ہے کہ بھوک اور خوراک کی اشد ضرورت کے باعث بڑی تعداد میں لوگ نقل و حرکت کے راستوں پر جمع ہو جاتے ہیں تاکہ امدادی قافلوں کو راستے میں روک کر ان پر موجود سامان کو اتار سکیں۔ ایسے حالات میں بڑے پیمانے پر خوراک کی فراہمی سے ہی حالات مستحکم ہوں گے۔
ادارے نے امدادی قافلوں کو ہنگامی بنیاد پر تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مختلف علاقوں میں مدد پہنچانے کے لیے بلاتاخیر اجازت ملنی چاہیے، رابطے کے ذرائع بحال ہونے چاہئیں اور مزید سرحدی گزرگاہیں کھولنےکی بھی ضرورت ہے تاکہ بڑی مقدار میں امداد غزہ میں پہنچ سکے۔ اس معاملے میں کسی طرح کی تاخیر کی قیمت انسانی زندگیوں کی صورت میں چکانا پڑے گی۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
جنگ میں غیبی مدد حاصل تھی، بھارت کے 6 طیاروں کے تباہ ہونے کی وڈیوز ہمارے پاس ہیں، وزیرداخلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.