
یو این چیف کی ایک بار پھر ایران اسرائیل تناؤ ختم کرنے کی اپیل
یو این
جمعرات 19 جون 2025
03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے اسرائیل اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں موجودہ صورتحال پر سخت تشویش ہے۔
سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اس تنازع کو پھیلنے سے روکنا ہو گا اور مزید عسکری اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جن سے ناصرف متحارب فریقین بلکہ پورے خطے کو نقصان ہو گا اور عالمی امن و سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔
انہوں نے اس جنگ میں شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے اور گھروں سمیت اہم تنصیبات کے نقصان کو المناک اور غیرضروری قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
(جاری ہے)
گزشتہ جمعے کو اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات، سائنس دانوں اور عسکری قیادت پر حملوں کے بعد جاری جنگ طرفین میں 250 سے زیادہ شہریوں کی جانیں لی چکی ہے۔
جوہری تنصیبات کا نقصان
جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) نے بتایا ہے کہ اسے اسرائیلی حملوں میں ایران کی دو جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں سینٹری فیوج تیار کیے جاتے تھے۔
ایران، امریکہ اور یورپی ممالک کے مابین 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع لائحہ عمل (جے سی پی او اے) نامی معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات 'ٹی ای ایس اے کرج' اور 'تہران تحقیقی مرکز' ادارے کے زیرنگرانی رہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ معطل ہو چکا ہے۔
ادارے نے بتایا ہے کہ تہران مرکز پر حملے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا جہاں جدید سینٹری فیوج روٹر تیار کیے جاتے اور ان کے تجربات ہوتے تھے۔
کرج میں دو عمارتیں تباہ ہوئیں جہاں سینٹری فیوج کے مختلف حصے بنائے جاتے تھے۔گزشتہ ہفتے 'آئی اے ای اے' نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔ اس قرارداد میں بتایا گیا کہ ایران اپنے غیرظاہر شدہ جوہری مواد اور ملک بھر میں کئی مقامات پر غیراعلانیہ جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات دینے کے ضمن میں 'آئی اے ای اے' کے ساتھ مکمل اور بروقت تعاون میں ناکام رہا ہے۔
سفارت کاری پر زور
سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ سفارت کاری ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق خدشات اور سلامتی کے علاقائی مسائل پر قابو پانے کا بہترین اور واحد طریقہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر لوگوں کو جنگ کی لعنت سے بچانے کے لیے دنیا کا مشترکہ فریم ورک ہے۔ تمام رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ اس پر مکمل درآمد کریں اور بین الاقوامی انسانی قانون سمیت تمام عالمی قوانین کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔
مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.