وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں

ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ مریم نواز 'کلینک آن ویلز' پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں

بدھ 18 جون 2025 23:00

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئیں اور 'کلینک آن ویلز' کی تقریب کے دوران طبیعت مزید ناساز ہوئی اور انہیں تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا، مریم نواز کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھی مگر تقریر کے دوران طبعیت شدید ناساز ہونے پر وزیراعلی تقریب سے روانہ ہوگئیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کو نظر انداز کرکے وزیر اعلیٰ مریم نواز 'کلینک آن ویلز' پروگرام کی گاڑیوں کے فیلڈ میں جانے کی تقریب میں شریک ہوئیں۔