
سیاسی بحرانوں کا حل مذاکرات میں ہے، معیشت کی بحالی کیلئے میثاق معیشت تشکیل دیا جائے
کالے قوانین بنا کر ملک کو ”ہائبرڈ نظام“ میں جکڑ دیا گیا ہے، ملک کے اندر پانی کی تقسیم کے تنازعات کا خاتمہ کیا جائے اور بھارتی آبی دہشت گردی کے مقابلہ میں یک آواز ہوجائیں۔ مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی کی قرارداد
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 18 جون 2025
21:24

(جاری ہے)
مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس نے ائیر انڈیا کے المناک حادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے بھارتی عوام اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
متفقہ قراردار میں کہا گیا ہے کہ غزہ، فلسطین کی صورت حال بہت ہی بھیانک اور خطرناک ہو گئی ہے۔ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالم اسلام اپنے ا وپر حملہ تصور کرے اور فی الفور اجتماعی اقدام کرے۔ امریکہ کی دوغلی اور منافقانہ پالیسی کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امن کاپیامبر قرار دینا غیر منصفانہ اقدام ہے۔ جماعت اسلامی اعادہ کرتی ہے کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے پوری قوم کودشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس نے قومی بجٹ کو قومی امنگوں اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا تمام اسٹیک ہولڈرز سنجیدگی سے اقتصادی بحرانوں کا حل تلاش کریں۔ ملک میں بدامنی کی وجہ سے عوام کو جان،مال،عزت کا تحفظ حاصل نہیں رہا۔ سندھ میں عوام ڈاکوؤں،رہزنوں کے رحم وکرم پر ہیں، پنجاب میں اسٹریٹ کرائمز، بلوچستان میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور شاہراؤں کا غیر محفوظ ہونااور زندہ افراد کا لاپتہ کر دینا، بدامنی کوفروغ دے رہا ہے نیز خیبرپختونخوا کے اکثر وبیشتر اضلاع میں ٹی ٹی پی کے خلاف فوجی کاروائیوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورت حال شدید متاثر،اور ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان روزمرّہ کا معمول بن چکا ہے اور حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول پرآنے سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنی چاہیے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کو یقینی بنائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ پنجاب، اسلام آباد اور کوئٹہ کے عوام مسلسل بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس نے مشترکہ مفادات کونسل کے باقائدگی سے اجلاس نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ملک کے سیاسی بحرانوں پر اپنی گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے قراردار میں کہا گیا ہے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالاگیا، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑا گیا، سویلین کے آرمی کورٹس میں ٹرائل جیسے غیر آئینی اقدام، عدلیہ کی پامالی، آزادی اظہار رائے پر قدغن کے لیے کالے قوانین بنا کر ملک کو ”ہائبرڈ نظام“ میں جکڑ دیا گیا ہے۔ قومی و سیاسی محاذ پر سیاسی ڈائیلاگ ہی سیاسی بحرانوں کا حل ہوتا ہے۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں قومی سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے 12نکاتی قومی ایجنڈاپیش کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دو قومی نظریہ کی حفاظت، قرآن و سنت کی بالادستی،پاکستان کے مضبوط اسلامی کردار کو ہر سطح پر قبول کرتے ہوئے عمل کیاجائے۔ آئین پاکستان کی حدود کو تمام اسٹیک ہولڈرز تسلیم کریں۔ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب کے لیے تمام سیاسی جمہوری قیادت اور جماعتیں ایک موقف اختیار کریں۔ ممبر ی اور اقتدار کے حصول کے لیے غیر جمہوری طریقوں اور اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کاری سے انکار کرکے ماضی کی غلطیوں کا سب کو ازالہ کرناہوگا۔ اقتصادی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے۔ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کیاجائے، لاپتہ افراد کا مسئلہ اورسیاسی قیدیوں کی رہائی، آئین و قانون کے مطابق انسانی بنیادوں پر حل کیاجائے۔ ملک کے اندر پانی کی تقسیم کے تنازعات کا خاتمہ کیاجائے اور بھارتی آبی دہشت گردی کے مقابلہ میں یک آواز ہوجائیں۔ عدل وانصاف کا نظام ہر دباؤ سے آزاد ہو۔ عدلیہ کی قاتل 26ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ کیاجائے۔تعلیم اور دورجدیدکی ٹیکنالوجی کے ہنر سے نوجوانوں کو آراستہ کرنا اور نوجوان نسل کا اعتماد بحال کرنا قومی ترجیح بنایاجائے۔طلبہ کے جمہوری حقوق بحال کرتے ہوئے یونینز انتخاب کرائے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انسانی امدادی نظام کو عالمی برادری سے تعاون کی ضرورت، ٹام فلیچر
-
اسرائیل امدادی مراکز کے قریب طاقت کا مہلک استعمال بند کرے، یو این ادارے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے
-
پناہ گزینوں کے حقوق کی عوامی حمایت برقرار, سروے رپورٹ
-
این ڈی ایم اے نے 18 سے 22 جون تک مختلف علاقوں کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز، تقریر مکمل نہ کرپائیں
-
امریکی صدرکی خصوصی دعوت پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے
-
مسلح تنازعات میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں میں چار گنا اضافہ
-
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کا بجٹ کیخلاف 25 جون کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان
-
سیاسی بحرانوں کا حل مذاکرات میں ہے، معیشت کی بحالی کیلئے میثاق معیشت تشکیل دیا جائے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو پسندیدہ اور اہم ایٹمی ملک قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.