جاپان کے کوہ ریشیری پر موسم کی پہلی برف باری

پیر 2 اکتوبر 2017 13:07

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) جاپان کے شمالی جزیرے میں واقع کوہ ریشیری پر رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات نے شمالی علاقے ہوکائیدو کے قریب واقع کوہ ریشیری کی ایک ہزار 721 میٹر بلند چوٹی پر برف باری کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کوہ رِیشیری جزیرے سے سمندر پار واقع ہے اور راواں موسم میں برف باری گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 روز قبل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :