کاغذی وزیر اعظم نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں، شاہد خاقان عباسی خود ایل این جی کرپشن کے کیسز میں لتھڑے ہوئے ہیں ، وزیر اطلاعات سندھ

عمران خان کا نام لوگوں نے یوٹرن خان رکھ دیا ہے ۔ نواز شریف جب بھی سندھ آئے جھوٹے اعلانات کئے لیکن کبھی وعدے پورے نہیں کئے اپوزیشن اگر ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے تو سید خورشید شاہ انگلی کے اشاروں پر چلنے والوں میں سے نہیں، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 8 اکتوبر 2017 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کاغذی وزیر اعظم نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی خود ایل این جی کرپشن کے کیسز میں لتھڑے ہوئے ہیں عمران خان کا نام لوگوں نے یوٹرن خان رکھ دیا ہے ۔ نواز شریف جب بھی سندھ آئے جھوٹے اعلانات کئے لیکن کبھی وعدے پورے نہیں کئے اپوزیشن اگر ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے تو سید خورشید شاہ انگلی کے اشاروں پر چلنے والوں میں سے نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزمیڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید ناصر حسین شاہ کا کہناتھا کہ میاں نواز شریف نے سندھ میں آکرجو اعلانات کئے وہ کبھی پورے نہیں ہوئے ،وزیر اطلاعات سندھ نے شاہد خاقان عباسی کو کاغذی شیر قرار دیدیتے ہوئے کہاکہ ان کے اوپر بھی ایل این جی سمیت مختلف کیس چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یوٹرن خان کے میرٹ کا معیارجہاز اور جہانگیر ترین ہے ،ان کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ اپوزیشن اگر ایمپائر کی انگلی پر چلنے والا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے تو سید خورشید شاہ انگلی کے اشاروں پر چلنے والوں میں سے نہیں ہے۔سندھ حکومت پر کرپشن کے الزمات غلط ہیں کشتیوں پر جانے والی رقم کے ثبوت دیئے جائیں ۔ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم باتوں سے مینار کھڑا کرنے کے بجائے این ایف سی ایوارڈ جاری کریں۔

ایل این جی کرپشن کنگ بھی اپنے گرو کے نقشے قدم پر چل رہا ہے وزیر اعظم کرپشن کی بات کرنے سے پہلے وضو کرلیا کریں۔ ناصر شاہ نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کرپٹ اور نااہل وزیر اعظم کا نمائندہ ہے۔ ایک کٹھ پتلی سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آج عمران خان بلاول بھٹو کے خلاف باتیں کر رہا ہے پہلے وہ خود بتائیں ان کی پارٹی کس کی پرچی پر اتنی اوپر آئی ۔

ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ شروع سے کوشش کی گئی کہ پیپلزپارٹی کو اقتدار میں نہ آنے دیا جائے ایسی باتیں کرنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتاگھر اور کشتیوں سے پیسے برآمد ہونے کا الزام لگانے والے بتائیں کہ وہ پیسے کہاں گئی انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی ہمیشہ کردار ادا کرے گی ایک پرچی پر بننے والی پارٹی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہیانہوں نے کہاکہ اٹھار ویں آئینی ترمیم کے تحت بہت سے ادارے صوبوں کے حوالے نہیں کئے گئے پیپلزپارٹی وفاق میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اگر اپوزیشن کا کرادار ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرنا ھے تویہ ہم سے نہیں ہوگا, صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر گلستان جوھر میں پولیس چھرا مار ملزم کی گرفتاری کے معاملے پر عام لوگوں سیزیادتی کررھی ھے تو اس کانوٹس لیں گی, انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کے ایک ایک مزدور کا دفاع کرے گی۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ آج بھی عروج پر ہے وزیراعظم کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے دروغ گوئی سے کام لیا، صوبوں کو پی پی پی دور میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعے مضبوط کیا گیا۔ وفاق آج بھی سندھ کا مقروض ہے۔ سندھ میں آکر جھوٹے دعوے کرنا مسلم لیگ نواز کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔دورہ سندھ میں کاغذی وزیر اعظم نے جھوٹے الزام عائد کیے ، وزیر اعظم صاحب بت ہم کو کہے کافر، اللہ کی مرضی ہے ایک سوا کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک وفاق کی جانب سندھ کے پچاس ارب روپے واجب الادا ہیں جوسندھ کونہیں دیے گئے۔