بالائی علاقوں میں خنکی میں اضافہ، ہلکی سردی شروع

پیر 9 اکتوبر 2017 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی سے خنکی میں اضافہ ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے پہاڑی علاقوں میں آہستہ آہستہ موسم ہلکا سرد ہونا شروع ہوگیا ،ْ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں کمی آگئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔