
کینٹ بورڈ نوشہر ہ نے سول آبادی سے ہفتہ صفائی مہم کاآغاز کردیا ہے،بریگیڈئرنذیرحسین
پیر 9 اکتوبر 2017 20:51
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے کینٹ بورڈ نوشہر ہ کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر عرفان احمد، سیکرٹری کینٹ بورڈ سردار رفیق خان، ممبران واجد قیوم، محمداسماعیل، محمدفیاض اور اقلیتی ممبران سٹیفن غوری بھی موجود تھے ۔ اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈیئر نذیر حسین خان نے کہا ہے کہ تاجر ناجائز تجاوزات رضاکارانہ طورپر ختم کریں تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو اور صفائی بھی بہتر طریقے سے کی جاسکے ۔کینٹ بورڈ انتظامیہ نے ہفتہ صفائی مہم 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ نوشہرہ کینٹ کے گلی کوچوں کو صا ف ستھرا رکھنے اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کیلئے چار نئی جدید گاڑیاں خرید لی گئی ہیں۔ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجر مخصوص جگہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکیں تاکہ علاقے میں گندگی نہ پھیل سکے کیونکہ گندگی سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشتہ رہتا ہے ۔نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں سے راضاکارانہ طورپر ہتھ ریڑیاں ہٹائی جائیں تاکہ نوشہرہ کینٹ خوبصورتی کا منظر پیش کرسکے کیبن اور ہتھ ریڑی والوں کیلئے متبادل جگہ کا بندوبست کیاجائے گا ۔انھوں نے کہا کہ غریب عوام کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے الگ جگہ کا بندوبست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کا تہیہ کررکھاہے اور نوشہرہ کینٹ میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کے نظام ، نکاس آب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس کے علاوہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے مڈل اور ہائی سکول کا نیا بلڈنگ تعمیر کیاگیا ہے اس سکول میں اعلیٰ کوالیفائیڈ ٹیچرز طلباء وطالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ میں خود نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں کا دورہ کرکے جائزہ لوں گا کیونکہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل بنانا میرا دلی خواہش ہے اس سلسلے میں عوام اور تاجر کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔اور میڈیا عوام میں اگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی رہنما ہی پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں، لیڈرشپ کواپنے لوگوں نے ہی متنازع بنایا، شیرافضل مروت
-
داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، مون سون بارشوں کا جائزہ لیا
-
ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب تیز کر رہے ہیں ، سردار اویس احمد لغاری
-
وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ملاقات
-
ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
-
موجودہ حالات کے تناظر میں اعلی تعلیم ہماری قوم کے مستقبل کی بنیاد ہے ، یوسف رضا گیلانی
-
حکومت پنجاب منشیات کے خاتمے کی مربوط کوششوں کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف
-
سیسی کا ادارہ جب سے بنا ہے آج تک اس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا ،نثار کھوڑو
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی
-
ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
-
ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.