کینٹ بورڈ نوشہر ہ نے سول آبادی سے ہفتہ صفائی مہم کااغاز کردیا ہے،ہفتہ صفائی کے بعد ناجائز تجاویزات کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے گی،بریگیڈیئر نذیر حسین خان

پیر 9 اکتوبر 2017 22:00

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء)اسٹیشن کمانڈر وپریزڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ بریگیڈیئر نذیر حسین خان نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ نوشہر ہ نے سول آبادی سے ہفتہ صفائی مہم کااغاز کردیا ہے۔ عوام کینٹ بورڈ کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نوشہرہ چھاونی کو ماڈل چھاونی بنایا جاسکے۔ ہفتہ صفائی کے بعد ناجائز تجاویزات کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے گی، تاجر از خود تجاویزات ہٹا دیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا اور بلا امیتاز تجاویزات ہٹائی جائیں گے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ محدود وسائل کے باوجود عوام اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔

کینٹ بورڈ کی سیکورٹی کو ہر لحاظ سے مقدم رکھا جائے گا۔ اورممنوعہ علاقوں میں کاروبا کرنے والوں کوہر گز اجاز ت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ان خیالات کااظہار انہوں نے کینٹ بورڈ نوشہر ہ کی جانب سے ہفتہ صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر عرفان احمد، سیکرٹری کینٹ بورڈ سردار رفیق خان، ممبران واجد قیوم، محمداسماعیل، محمدفیاض اور اقلیتی ممبران سٹیفن غوری بھی موجود تھے ۔

اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈیئر نذیر حسین خان نے کہا ہے کہ تاجر ناجائز تجاوزات رضاکارانہ طورپر ختم کریں تاکہ عوام کو آمدورفت میں آسانی ہو اور صفائی بھی بہتر طریقے سے کی جاسکے کینٹ بورڈ انتظامیہ نے ہفتہ صفائی مہم 16 اکتوبر تک جاری رہے گا نوشہرہ کینٹ کے گلی کوچوں کو صا ف ستھرا رکھنے اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کیلئے چار نئی جدید گاڑیاں خرید لی گئی ہیں نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجر مخصوص جگہوں پر کوڑا کرکٹ پھینکیں تاکہ علاقے میں گندگی نہ پھیل سکے کیونکہ گندگی سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشتہ رہتا ہے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں سے راضاکارانہ طورپر ہتھ ریڑیاں ہٹائی جائیں تاکہ نوشہرہ کینٹ خوبصورتی کا منظر پیش کرسکے کیبن اور ہتھ ریڑی والوں کیلئے متبادل جگہ کا بندوبست کیاجائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ غریب عوام کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے الگ جگہ کا بندوبست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کا تہیہ کررکھاہے اور نوشہرہ کینٹ میں زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سٹریٹ لائٹس کے نظام ، نکاس آب پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس کے علاوہ کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے نوشہرہ کینٹ کے عوام اور تاجروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے مڈل اور ہائی سکول کا نیا بلڈنگ تعمیر کیاگیا ہے اس سکول میں اعلیٰ کوالیفائیڈ ٹیچرز طلباء وطالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ میں خود نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں کا دورہ کرکے جائزہ لوں گا کیونکہ نوشہرہ کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل بنانا میرا دلی خواہش ہے اس سلسلے میں عوام اور تاجر کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں ۔

اور میڈیا عوام میں اگاہی پیدا کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار اداکریں۔