ضرب عضب ،آپریشن ردالفساد سے پاکستان میںقیام امن کی راہ ہموار ہوئی ،
پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ، سی پیک کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے، کامیاب معاشی حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلند ترین شرح نمو حاصل کی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز دہشتگردی کے خلا ف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں،برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہ ہے، برطانوی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی اوون جینکن کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے ملاقات میں گفتگو
پیر 16 اکتوبر 2017 14:02
(جاری ہے)
ملاقات میں پاکستان اوربرطانیہ کے باہمی تعلقات ، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستان پڑوسی ملکوں سے پرامن بقائے باہمی اور مساویانہ تعلقات کا خواہش مند ہے، افغانستان میں قیام امن اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے،پاکستان میں امن اور ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے براہ راست جڑا ہے، ضرب عضب ، آپریشن ردالفساد سے پاکستان میں قیام امن کی راہ ہموار ہ ہوئی ہے۔
پاکستان نے خطے میں امن کیلئے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف اقدامات سے معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے،سی پیک کی بدولت پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے، کامیاب معاشی حکمت عملی سے دس سال کے دوران بلندترین شرح نمو حاصل کی، پاکستان اور برطانیہ میں کاروباری روابط کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،برطانوی نمائندہ خصوصی اوون جینکن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے تمام مسائل سے آگاہہے، دہشتگردی کے خلا ف پاکستان کے اقدامات اور قربانیاں قابل تعریف ہیں،برطانیہ تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.