چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
پی ایس ایل کے 2سے 4میچز کراچی میں کرانا چاہتے ہیں ،ہم رینجرز ،پولیس ، حکومتی سیکیورٹی کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ جس قسم کا تعاون درکار ہوگا سندھ حکومت تعاون کرے گی، نجم سیٹھی آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بھارت پاکستان کیساتھ نہیں کھیلے گا تو اس کے پوائنٹس کٹ جائیں گے ، یہ طے ہوچکا ہے ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی، چیئرمین پی سی بی سندھ کے عوام بالخصوص کراچی والوں کی دلی خواہش ہے کراچی میں کرکٹ آئے اور کھیلوں کے میدان آباد ہوں ،اس سلسلے میں وہ ہماری ہر ممکن مدد کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
بدھ 18 اکتوبر 2017 21:10
(جاری ہے)
نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات کا مقصد یہی تھا کہ فروری میں یہاں پی ایس ایل کے 2سے 4میچز کا کرانا چاہ رہے ہیں اور اس کیلئے ہم رینجرز ،پولیس اور حکومتی سیکیورٹی کی ضرورت ہے ۔ملاقات خوش آئند رہی اور مراد علی شاہ نے یقینی دہانی کرائی ہے کہ جس قسم کا تعاون درکار ہوگا سندھ حکومت تعاون کرے گی۔
مراد علی شاہ کا یہی کہنا تھا کہ یہ سندھ کے عوام بالخصوص کراچی والوں کی دلی خواہش ہے کراچی میں کرکٹ آئے اور کھیلوں کے میدان آباد ہوں ،اس سلسلے میں وہ ہماری ہر ممکن مدد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے ۔اس لئے سیکیورٹی کے انتظامات ایمرجنسی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں ،۔چاد دن بعد آئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کے سربراہ آرہے ہیں ۔ہم چاہیں گے کہ اس حوالے سے بریفنگ کا اہتمام ہوجائے تاکہ راستہ بالکل صاف ہوجائے ۔اس لئے چار دن کے اندر اندرسندھ حکومت ، رینجرز اورپولیس نے ملکر سیکیورٹی کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن بنانی ہے ۔جو کہ آئی سی سی ٹیم کے سربراہ کو دی جائی گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی صورتحال بھی کافی حد تک خراب ہے ۔جس کی وجوہات سب کے سامنے ہیں ۔اب وقت آگیا ہے کہ ان کی حالت درست کی جائے ہم نے اس حوالے سے بجٹ بنالیا ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم کودرست کرنے کیلیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم کاکام مرحلہ وارکرایاجائیگا،انہوں نے کہا کہ کراچی اکیڈمی کیلیے اقبال قاسم ،سلیم جعفر،اعظم خان کے انٹرویوہوئے ہیں ، کراچی اکیڈمی میں اقبال قاسم ،سلیم جعفر،اعظم خان میں سے ایک کاتقررہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.