سندھ ہائیکورٹ کا سندھ میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت سے متعلق پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

بدھ 1 نومبر 2017 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت سے متعلق پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں کی کاپیاں طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں گٹکا اور مین پوری کی فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق گٹکے کے خلاف 6 ماہ سے سندھ بھر میں کریک ڈان جاری ہے۔ ودالت نے استفسار کیا کیا گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائی بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہورہی ہے جو اتنا لمبا عرصہ درکار ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال اگست تک کراچی میں 147 مقدمات میں 212 ملزمان گرفتار ہوئے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ گٹکا اور مین پوری جیسی اشیا کے خلاف مستقل کیا کارروائی کی جارہی ہے۔ عدالت نے گٹکا فروخت کے خلاف عدالتی فیصلوں کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔