Live Updates

عمران خان کو گالیاں دینے کا بہت شوق ہے ،انکا بیانیہ وہی ہے جو طالبان کا ہے‘ قمر زمان کائرہ

لندن میں کچھ تو پک رہا ہے ، پیپلز پارٹی نے ماضی میں نواز شریف کو نہیں بچایا جمہوریت کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دینگے موجودہ حکومت نے کسان کی کمر توڑ دی ،آئندہ انتخابات میں کسان (ن) لیگ سے انتقام لیں گے‘ صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب

بدھ 1 نومبر 2017 21:14

عمران خان کو گالیاں دینے کا بہت شوق ہے ،انکا بیانیہ وہی ہے جو طالبان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گالیاں دینے کا بہت شوق ہے اور انکا بیانیہ وہی ہے جو طالبان کا ہے ،موجودہ حکومت نے کسان کی کمر توڑ دی ہے،آئندہ انتخابات میں کسان (ن) لیگ سے انتقام لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے کسان ونگ کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب اور پارٹی کے بانی کارکن محمد صدیق عرف ہرا سائیں کے انتقال پر انکی رہائشگاہ پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں چوہدری اسلم گل،ملک عثمان،عاصم۔محمود بھٹی،رائے شاہ جہاں سمیت دیگر ہنگاموں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال سے پنجاب کے چھوٹے کسان کی آمدن ختم ہوکر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیداواری لاگت اتنی بڑھ چکی ہے جس نے کسان کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔ پنجاب میں اس وقت زرعی شعبہ معاشی بحران کا شکار ہے۔ پاکستان میں زرعی پیداواری لاگت بھارت سے چالیس فیصد جبکہ چین سے 60فیصد زیادہ ہے۔

بھارت میں زراعت کے لیے بجلی مفت جبکہ یہاں کسان بجلی کیلئے دھرنے دینے پر مجبور ہیں۔ زرعی شعبہ پنجاب میں 49 فیصد روزگار فراہم کرتا ہے۔ جو کہ شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی قوت ہے جو کسان دوست ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دورے حکومت میں گندم،چاول،اور گنے پر سپورٹ پرائس دی۔کائرہ کھاد پر سبسڈی دی گئی،جس سے پیداواری لاگت کم ہوئی۔

موجودہ حکومت کسان مکا پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔جس نے کسانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیماری کی حالت میں بھی سائیں ہرا کی زبان پر جئے بھٹو کا نعرہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے اور احتساب کا ترازو سب کے لیے برابر ہونا چاہئے ۔

ہم نے ماضی میں نواز شریف کو بچایا نہیں کیا بلکہ جمہوریت کا ساتھ دیا ،ہم جمہوریت کے ساتھ تھے اور رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں کچھ نہ کچھ تو پک رہا ہے ۔عمران خان کو گالیاں دینے کا بہت شوق ہے ، انکا بیانیہ وہی ہے جو طالبان کا ہے ،پرویز مشرف اور عمران خان ایک ہی زبان بولتے ہیں مگر گالی کا جواب گالی نہیں بلکہ وقت دیتا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مزاحمت کی قوتیں ہمیشہ مقبولیت حاصل کرتی ہیں ،اعتزاز احسن کے بیان کی جہتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات