سردار آصف احمد علی (کل )دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے

عمران خان گلبرگ میں ملاقات کرینگے ،پریس کانفرنس میں قصور سے تعلق رکھنے والے معززین بھی شامل ہونگے

جمعرات 9 نومبر 2017 21:58

سردار آصف احمد علی (کل )دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل ( جمعہ) کو سابق وزیر داخلہ سردار آصف احمد علی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

گلبرگ میں ہونے والی ملاقات میں سردار آصف احمد علی ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے معززین کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ اس موقع پر پریس کانفرنس بھی ہو گی ۔سردار آصف احمد علی نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی تاہم گزشتہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر وہ پی ٹی آئی سے قطع تعلق ہو گئے تھے۔