چشتیاں: دھندکی وجہ سے شہر میں نظام زندگی معطل

پیر 13 نومبر 2017 12:33

چشتیاں: دھندکی وجہ سے شہر میں نظام زندگی معطل
چشتیاں۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء)پنجاب کے دوسرے شہروں کی طر ح چشتیاں میں بھی سر شام (مغر ب کے بعد ) دھند نے نظام زندگی معطل کیا ہوا ہے۔ گذشتہ رات 7 بجے دھند کے دوران چک 134 کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے خستہ حال درخت کے اوپر گر پڑا جس کار کا اگلہ حصہ تباہ ہو گیا ۔ تاہم سواریاں محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

درخت چشتیاں ڈاہرانوالہ شاہراہ کے درمیان گرنے سے تمام ٹریفک جام ہوگئی تاہم یونین کونسل 84 چک 134 مراد کے چیئر مین میاں عمیر رفیع نے گا ڑیوں کے مسافروں و دیہایتوں کی مد د سے درخت کو سڑک سے دور ہٹا کر ٹریفک کو جاری کرایا ۔

دریں اثنا دھند کی وجہ سے وائس چیئرمین بلدیہ چشتیاں محمد ناصر خاں کی گاڑی ہائی وے روڈ کے ڈیو ائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں انہیں شدیدضربات پہنچیں اور کار کو سخت نقصان پہنچا ہے۔