ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات

پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان

جمعرات 16 نومبر 2017 15:32

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،ْمحکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں چراٹ 26، دیر 19، سیدو شریف، لوئر دیر 15، مالم جبہ 14، رسالپور 10، پشاور 09، بالاکوٹ 08، کاکول 07، پاراچنار، میرکھانی 06، بنوں 05، کالام، دروش 02، چترال 01، اسلام آباد میںگولڑہ، بوکرہ 15، سیدپور، زیرو پوائنٹ 11، پنجاب میں مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 10، چکلالہ 07)، چکوال 04، منڈی بہاوالدین 02، کامرہ 01، بلوچستان میں ژوب 10، کشمیر میں مظفرآباد 08، راولاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ 04 اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں صبح کے وقت بعض علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کو ملک میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ سکردو منفی 02، کوئٹہ، مالم جبہ منفی 01 اور کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :