نواز شریف ریاستی اداروں کیخلاف متنازعہ بیانات دیکر ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، رہنما اے پی ایم ایل
نواز شریف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کیا جائے، پرویز مشرف عوام کے حقیقی لیڈر ہیں پانامہ لیکس اور حدیبیہ پیپر ملز میں ملوث کرپٹ شریف ٹولہ جلد اڈیالہ جیل جانیوالا ہے، آئندہ انتخابات میں شریف خاندان سیاست سے مکمل طور پر آئوٹ ہوجائیگا ، اے پی ایم ایل اور اس کی اتحادی جماعتیں کراچی سمیت ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 19 نومبر 2017 21:10
(جاری ہے)
اے پی ایم ایل اور اس کی اتحادی جماعتیں کراچی سمیت ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔
ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایل سندھ اور سائوتھ ریجن کے رہنمائوں اسلم مینائی، محمد علی شیروانی، پیر محمد زبیر ،عمران صدیقی اور دیگر نے اتوار کو بہادرآباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے پی ایم ایل ضلع وسطی کے صدر محمد سرفراز اور جنرل سیکریٹری آصف خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم، پی ایس پی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں کارکنان اور سابق رہنمائوں نے اپنی جماعتوں کو چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے کہا کہ شریف خاندان کے احتساب کے بعد ملکی حالات یہ بتا رہے ہیں کہ جلد تمام چور اور کرپٹ سیاست دان اور افراد کا سخت احتساب ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بلا تفریق احتساب سے جمہوری نظام مضبوط ہوگا اور عوام کو آئندہ انتخابات میں ایماندار قیادت منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کراچی سمیت پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔ کراچی میں اے پی ایم ایل نے باقاعدہ اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور پرویز مشرف کا سب سے پہلے پاکستان کا پیغام کراچی کے ہر علاقے میں پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے اے پی ایم ایل میں شامل ہونے والے رہنمائوں اور کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی شمولیت سے اے پی ایم ایل مزید مضبوط ہوگی۔ ان رہنمائوں نے اعلان کیا کہ کراچی میں آئندہ ماہ مختلف اضلاع میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان رہنمائوں نے فکس اٹ کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس مظاہرے میں گرفتار تمام افراد کو رہا کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.