اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی دھر نا ختم کرانے کی مزید دو دن کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی
احسن اقبال صاحب آپ عدالت کے کندھے پر رکھ کر مت چلائیں آپ کے اندر بھی وزارت مذہبی امور اور انتطامیہ میں اختلافات ہیں،فاضل جج کے ریمارکس سیکرٹری داخلہ ڈپٹی کمشنر، اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری ،سماعت نومبر تک ملتوی
پیر 20 نومبر 2017 16:26
(جاری ہے)
داوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال صاحب آپ عدالت کے کندھے پر رکھ کر مت چلائیں آپ کے اندر بھی وزارت مذہبی امور اور انتطامیہ میں اختلافات ہیں اگر عدالتی حکم کے باوجود آپ نے علماء مشائخ اور ٹی وی اینکرز کو بٹھا کر مسئلے کو حل کرنا ہے تو پھر کل کوئی بھی عدالت کے حکم کو نہیں مانے گا ۔
اسلام آباد 8 لاکھ لوگوں کا شہر ہے ان کے بنیادی حقوق کا محافظ قانون ہے جس پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے استدعا کی آپ ہمیں دو دن کا ٹائم دیں ہم عدالتی احکامات پر عمل پیرا ہیں اس حوالے سے علماء کے وفد سے بھی مذاکرات کر رہے ہین تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ آپ سب کچھ کورٹ پر مت ڈالیں ہمیں اس سے کوئی گرز نہیں کوئی سیاسی ‘ مذہبی اور سیکولر جب چاہے آ کر شہر بند کر دیں جب احتجاج کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے تو پھر انتظامیہ نے اپنے اختیارات کیوں استعمال نہیں کئے یہ آپ کی ذمہ داری ہے قانون اور ایگزیکٹو کے درمیان کسی جگہ لڑائی ضرور ہے جس پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ میرے ماتحت ہے میرے حکم پر انتظامیہ نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا کیونکہ 6 نومبر کو جب دھرنے کے شرکاء لاہور سے چلے ہیں پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے کیونکہ انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ دعا کے بعد واپس آ جائیں گے جس پر فاضل جج نے ایک بار پھر ریمارکس دیئے کہ we are so hellpess جب کوئی عدالت کا حکم نہ مانے پھر توہین عدالت کی کارروائی تو ہو گی ہم نے انتظامی امور بھی چلانے ہیں توہین عدالت میں کوئی استثنٰیٰ نہیں ہوتا ۔ کیا کورٹ آپ کو کوئی انہونی بات کہہ رہی ہے ان کی سپلائی لائن کہاں سے چل رہی ہے کیونکہ ان کی چیکنگ نہیں کی گئی جو کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری تھی بعدازاںعدالت نے سیکرٹری داخلہ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 23 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ دوران سماعت وزیر داخلہ احسن اقبال ‘ سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا ‘ چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر ‘ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) مشتاق احمد اور آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.