وزیراعظم نے خط کے ذریعے ایف بی آر میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ابھی ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو،چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا کی میڈیا سے گفتگو

منگل 21 نومبر 2017 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) چیئرمین ایف بی آر طارق پاشا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خط کے ذریعے ایف بی آر میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ابھی ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کوئی رابطہ ہوا ہی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خط کے ذریعے ایف بی آر میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی بعض چینی کمپنیوں کے ٹیکس سے متعلق معاملات زیر غور ہیں،ایف بی آر اور چینی کمپنیوں کے درمیان (کل )بات چیت ہوگی۔چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی پر تبصرے سے گریزکیا ۔