پارلیمنٹ میں معزز ممبران کی محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کی مثال نہیں ملتی‘ جمہوریت دشمن قوتوں کو اپنے ناپاک عزائم میں عبرتناک شکست ہو گی، آصف زرداری پہلے کسی اور کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتے تھے، اب وہ جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے درپے ہیں
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو
بدھ 22 نومبر 2017 19:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت باتیں ہو رہی ہیں کہ محمد نواز شریف اداروں سے ٹکرائو اور مزاحمت کر رہے ہیں مگر جس دن ان کیخلاف اعلیٰ عدلیہ سے فیصلہ آیا تو وہ فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے علیحدہ ہو گئے تھے لیکن اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنا ان کا حق ہے اور اس اپیل کو اب ٹکرائو کا نام دیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کے جمہوری کردار کو تسلیم کیا ہے اور اس کا واضح ثبوت عوام کا ان سے والہانہ محبت کااظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو اور اعتراز احسن نے عدلیہ کے فیصلوں پر جو تنقید کی وہ پوری قوم کے سامنے ہے مگر مسلم لیگ (ن) کو ہی کیوں تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ دیں گے کہ وہ جمہوریت پسند لوگوں کو کتنا پسند کرتے ہیں اور یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ کے عوام کی انتہائی ایمانداری سے خدمت کی ہے اور کسی بھی سطح پر ایک بھی دھیلے کی کرپشن نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی میٹروبس سروس میں کرپشن کی باتیں کی گئیں مگر جب ہم نے میٹرو بس سروس کا تمام ریکارڈ نیب میں پیش کیا تو اس میں کہیں پر بھی کرپشن ثابت نہ ہوئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی حکومت نے عوامی فلاح کیلئے شروع کئے منصوبوں کو ایمانداری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ آصف علی زرداری کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ زرداری صاحب پہلے کسی اور کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتے تھے مگر اب وہ ان کا پیچھا چھوڑ کر جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے درپے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.