تبدیلی کے وعدوں کی بجائے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ، شہباز شریف
ہمارے ترقیاتی منصوبے اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ملک سے اندھیروں کا خاتمہ مسلم لیگ (ن) کا ہی کارنامہ ہے توانائی کے میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچت کرکے ایک مثال قائم کی گئی ہے دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا، خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی،وزیراعلیٰ پنجاب کی پارلیمنٹرینز سے گفتگو
جمعہ 24 نومبر 2017 20:08
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں اور لاک ڈاؤن کی منفی سیاست کے باوجود ملک کی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیااور خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے اور عوا م کی خدمت کو ہی ہمیشہ اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے دل و جان سے کام کر رہے ہیں۔اقربا پروری ، لوٹ مار اور کرپشن کو دفن کرکے شفافیت اور میرٹ کو اپنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی کاوشوں کے نتائج عوام کے سامنے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پا کر عوام کو اندھیروں سے نجات دلائی ہے اوربجلی کے کارخانوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت مشن ہے اور اسے جاری رکھیں گے اورملک کی ترقی کیلئے پہلے سے بڑھ کر کام کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ہمارا ہر قدم تیز رفتار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔ ہمارے انقلابی اقدامات سے عوام کامعیارزندگی بلند ہوا ہے۔ عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اربوں روپے کے وسائل پنجاب کے عوام کے قدموں پر نچھاور کر کے انہیں ان کا حق لوٹایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی اخلاص سے کی گئی کاوشوں کی بدولت پاکستان اپنی منزل کے قریب ہے اورملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں سینیٹر محمد ظفراللہ خان ، اراکین قومی اسمبلی محمدافضل خان ،ناصر اقبال بوسال ، ساجد مہدی ،وزیر مملکت محسن شاہنواز رانجھا، صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین،اراکین پنجاب اسمبلی محمد عون عباس اورخرم اعجاز چٹھہ شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.