زمینداکو زرعی سہولیا ت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کمشنر ژوب

لورالائی سبزی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا نئی منڈی کی جلدتکمیل سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے

منگل 28 نومبر 2017 22:18

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء)کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ زمیندارکسی بھی علاقے کی ترقی میںاہم کردار ادا کرتے ہیں انہیں سہولیا ت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے لورالائی سبزی منڈی کو جلد شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا نئی منڈی کی جلدتکمیل سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور زمیندار وں اور کسانوں کو پیداوار کی مناسب اوراچھی قیمت ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں لورالائی سبزی منڈی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی لورالائی اعجاز احمد ،چیرمین میونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی، ڈائریکٹرزراعت (اکنامکس اینڈمارکیٹنگ)سید عبدالستار،سکرٹری مارکیٹ کمیٹی لورالائی مہراللہ جان لونی ،ایڈمنسٹریٹر انور عادل ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمدہاشم اور دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کمشنر ژوب ڈویژن نے اس موقع پر کہا کہ لو رالائی سبزی منڈی کاقیام عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے اور لمبے عرصے سے اس پر کام تعطل کا شکارتھا اب بقیہ کام کو جلد مکمل کرکے منڈی کوفعال کیا جائے گا اور وہاں تمام سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں کہا کہ جن342 لوگوں کومنڈی میں دکان الاٹ ہو چکے ہیں انہیں اپنا دکان ضرور ملے گااس ضمن میں کسی کیسا تھ ناانصافی نہ ہوگی ۔ اجلاس میں منڈی کی زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بھی بحث ہوا اور اس بارے حکام بالا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔