اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، نیک خواہشات کا اظہار

جمعہ 20 جون 2025 22:51

اسپیکر قومی اسمبلی فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں سمیت دینا بھر کے پناہ گزینوں سے اظہارِ یکجہتی، فلسطینیوں سمیت دیگر پناہ گزینوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی چار دہائیوں تک میزبانی کر کے انسانیت کی مثال قائم کی پناہ گزینوں کیلئے قلیل عالمی معاونت کے باوجود پاکستان کا کردار عالمی برادری کیلئے مثال ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا انسانی ہمدردی کی تنظیموں اور یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفیوجیز (یو این ایچ سر آر) کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پناہ گزینوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے پناہ گزینوں کے حقوق کا تحفظ انسانیت کا تقاضا ہے تنازعات کے حل کیلئے سب کو مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے اقوام عالم کو تنازعات کے حل کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔