Live Updates

بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

جمعہ 20 جون 2025 21:54

بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ، وزیراعلیٰ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ بارڈر ایریاز میں کھانے پینے کی اشیاء کی کمی نہیں ہونے دینگے ،حکومت بلوچستان اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کریگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ ایران اسرائیل کی کشیدگی کے باعث بارڈرایریا میں خوردونوش کی چیزوں کی قلت پیداہوگئی ہے، حکومت بارڈر ایریا میں راشن فراہمی یقینی بنائے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ بارڈرایریا میں کھانے پینے کی اشیا کی کمی نہیں ہونے دیں گے ، اپنے لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات