پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گا

جمعہ 20 جون 2025 20:05

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اونٹوں کا عالمی دن ’’ ورلڈکیمل ڈے ‘‘ 22جون اتوار کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصدچولستان ،ریتلے،دشوار گزار اور صحرائی علاقوں میں سفر کیلئے اونٹوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ لائیو سٹاک،کیمل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اونٹ ریتلے علاقوں کا جانور ہے اے صحرائی جہاز بھی کہا جاتا ہے اونٹ کو گوشت ،دودھ کے حصول کیلئے پالا جاتا ہے اسے صحرائی علاقوں میں بوجھ اٹھانے اور سفر کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔