لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے ورکشاپ

جمعہ 20 جون 2025 22:51

لیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی عمل میں میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار کے حوالے سے کوئٹہ میں ایک ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمیشہ بہتری کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر اقدامات اٹھائے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا اور سول سوسائٹی کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں میں خواتین کے فرق کو کم کرنے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اب یہ فرق 13 فیصد سے کم ہو کر 7.3 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کے تعاون کی ضرورت ہے اور آج کی اس ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے احساس ذمہ داری کو مزید ابھارا جائے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایم۔سی۔او) نذر عباس نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے عرصے میں کئی اہم تربیتی اور انتظامی اقدامات اٹھائے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف الیکشن کمیشن کے عملیکی تکنیکی استعداد میں اضافہ ہوا بلکہ بحثیت ادارہ الیکشن کمیشن نے انتظامی حوالے سے بھی بہت سے انقلابی کام کئے ہیں۔ دریں اثنا ڈائریکٹر ایڈمن نعیم احمد نے ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے سیشن لیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر شبیر خان نے انتخابی عمل میں معاشرے کے کردار کے حوالے سے سیشن لیا۔