کراچی: سردی شروع ہوتے ہی موسمی بیماریوں میں اضافہ

بدھ 6 دسمبر 2017 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2017ء)کراچی میں سردی شروع ہوتے ہی ناک ،کان اور گلے کی کئی بیماریاں عام ہوگئی ہیں۔ماہرین طب سرد موسم میں احتیاط برتنے اور کھانے پینے میں اعتدال پسندی کو اپنانے پر ضرور دیتے ہیں۔شہرمیں موسم کی تبدیلی اپنے ساتھ بیماریاں بھی لے آئی ہے۔ماہرین طب کے مطابق سرد موسم میں بخار،جسم میں درد،کھانسی،نزلہ اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ،کھانے میں اعتدال پسندی اور غیرمعیاری مشروبات سے گریز کرنا بھی ضروری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شہر میں ڈینگی کے اب تک 2300 اور چکن گونیا کے 4700 سے زائد کیس سامنے آچکے ہیں۔کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کیباعث ماحول گرد آلود ہوگیا ہے جس کے باعث سینے میں انفیکشن اور سانس لینے میں دشواری کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔طبی ماہرین نے لوگوں کو منہ کو ڈھانپنے کا مشورہ دیا ہے۔