حکومت سندھ نے ملازمتوں میں معذوروں کا کوٹا 5 فیصد کر دیا ہے، وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر لیبرڈپارٹمنٹ کے ذریعے تمام نجی ادروں میں بھی اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا
جمعہ 8 دسمبر 2017 21:26
(جاری ہے)
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اب بی آر ٹیز تیزی سے بن رہی ہیں۔ سٹی بس سروس شروع کر رہے ہیں، معذور افراد کو اس کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ مل کر سماعت کے آلات فراہم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ قبل ازیں سیمینار سے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے چیئرمین پروفیسر محمد واسع، اسسٹنٹ پروفیسر نیورولوجی و جنرل سیکریٹری نیورولوجی اویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ڈاکٹر عبدالمالک، لیاقت نیشنل اسپتال کے اسپیچ اینڈ لینگویج پیتھالوجی یونٹ کی انچارج ڈاکٹر تہمینہ تابش، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مدیحہ لطیف اور انچارچ او ٹی یونٹ، لیاقت نیشنل اسپتال نیلم زہرہ نے خطاب کیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں معذور افراد کی تعداد 53لاکھ سے زائد ہے۔ ان میں بچوں کی شرح 43 فیصد ہے۔ معذور افراد کی تعداد میں ہر سال 2.65 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔سیمینار میں شرکاء کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت سندھ سے ڈس ایبلڈ پرسنز ایمپلائمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ پر مؤثر عملدرآمدکرانے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے گئے۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمتوں کے کوٹے پر سرکاری محکموں، نجی اداروں میں بھی عملدرآمد کرایا جائے۔ نئی عمارتوں میں معذور افراد کی رسائی کو لازمی قرار دیا جائے، موجودہ عمارتوں میں مناسب تبدیلیاں کرائی جائیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کو سوار کرنے کی سہولت فراہم کی جائے جو اس وقت صفر ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ فیس معاف اور ٹیوشن فیس میں 75 فیصد رعایت دی جائے۔ ہوائی جہاز، ریلوے اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کو 50فیصد رعایت دی جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں مفت اور نجی اسپتالوںمیں 60 فیصد رعایت پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ سیمینار میں خصوصی بچوں نے اپنی پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.