کراچی ، گورنر محمد زبیر نے عیسائی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد کی خوشی میں گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا
اتوار 10 دسمبر 2017 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک و صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں دیگر اقلیتوں کی طرح عیسائی برادری کا بھی کردار ہے ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبہ میں عیسائی برادری کے افراد قومی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان میں کسی بھی ایک مذہب اور عقیدہ کو کسی دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہے ، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے 11 اگست 1947 ء میں اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ مل کر پاکستان کے لئے کام کرینگے ، بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ ہمیں مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ظالم کوئی بھی ہو اور کتنا ہی طاقتو ر ہی کیوں نہ ہو ا س کا مظلوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہے کیونکہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے جبکہ آئین پاکستان میں بھی تمام اقلیتوں کو تحفظ اور مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ملک کی ترقی میں اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی کے مواقع دستیاب ہیں اس ضمن میں سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر منتخب اداروں میں اقلیتی برادری کے افراد با الخصوص اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کی ترقی میں اقلیتی برادری کو بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ہم سب کو مل کر صوبہ کو ترقی و خوشحالی کی نئی منازل پر لے کر جانا ہے یہی ہمارا وژن ہونا چاہئے ۔تقریب میں گورنر سندھ نے عیسائی برادری کے غریب افراد میں کرسمس کی خوشی میں تحائف اور نقد رقم بھی تقسیم کی۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
چاہتے ہیں پارلیمنٹ میں آئین قانون کی پاسداری کیلئے جہدوجہد چلتی رہے
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.