پشاور میں منعقدہ یوتھ کارنیوال کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی

تقریبات میں پنجاب یونیورسٹی لاہورکے طلبہ وطالبات نے میدان مار لیا،جنہوںنے مجموعی طور پر11 گولڈ اور چار سلور میڈلز کیساتھ چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے

منگل 12 دسمبر 2017 21:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پشاور میں منعقدہ یوتھ کارنیوال کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئی،ان تقریبات میں پنجاب یونیورسٹی لاہورکے طلبہ وطالبات نے میدان مار لیا،جنہوںنے مجموعی طور پر11 گولڈ اور چار سلور میڈلز کیساتھ چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،جبکہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے ایک گولڈ اور چار سلو میڈلز لیکر دوسری پوزیشن جیت لی اور خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

روایتی ڈانس میںگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدرکی طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر وزیر کھیل محمود خان، رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف، سیکرٹری کھیل محمد طارق خان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز اسفندیار خٹک بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کارنیوال میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کے نوجوان 30 ایونٹس میں شریک ہوئے۔

آخری روز جاری ہونیوالے نتائج کے مطابق عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے دو گولڈ، کامسیٹس ایبٹ آباد نے دو گولڈ، دو سلور، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر دو حیات آباد نے ایک گولڈ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدر نے ایک گولڈ، گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے دو گولڈ، دو سلور، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ نے ایک گولڈ، ہزارہ یونیورسٹی نے ایک گولڈ، ایک سلور، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور نے ایک گولڈ، اسلامیہ کالج پشاور نے ایک گولڈ، خیبر میڈیکل کالج پشاور نے ایک گولڈ، ایک سلور، کوہاٹ یونیورسٹی نے ایک گولڈ، قرطبہ یونیورسٹی نے ایک گولڈ، شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور نے ایک گولڈد، ایبٹ آباد یونیورسٹی نے ایک سلور، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد نے ایک سلور، گورنمنٹ کالج پشاور نے ایک سلور، آئی ایم سٹڈیز نے ایک سلور، کوہاٹ انسٹی آف میڈیکل سائنسز نے ایک سلور، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے ایک سلور،خیبر لاء کالج پشاور یونیورسٹی نے ایک سلور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایبٹ آباد نے ایک سلور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے دو سلور، ہری پور یونیورسٹی نے ایک سلور اور لاہوریونیورسٹی نے چار سلور میڈلز جیتے۔

کوئز مقابلے میں قائداعظم یونیورسٹی کے دانیال حبیب، بیت بازی میں گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے رضوان اللہ، سپیلنگ بی میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے سعد افتخار نے، کنسول گیمنگ میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے تیمور، ثقافتی رقص میںگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدر چارسدہ کی ٹیم،انگریزی تقریری مقابلے میں خیبر میڈیکل کالج پشاور کے راجہ سہیل اورشفق تنویر،اردو مضمون نویسی میں پنجاب یونیورسٹی کے صہیب مغیرہ، قرات میں پنجاب یونیورسٹی کے حافظ اسد شریف، نعت میں پنجاب یونیورسٹی کے علی بہزاد، شطرنج میں قرطبہ یونیورسٹی پشاور کے محمد حارث، پشتو مضمون نویسی میں ہزارہ یونیورسٹی کے محب اللہ، خطاطی میں پنجاب یونیورسٹی کے نعمان، پینٹنگ میں حالا ریاض، تھیمیٹک آرٹ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے عاصم علی، انگریزی مضمون نویسی میںخیبر میڈیکل کالج پشاور کی حاجرہ ضیاء،اردوتقریری مقابلے میں گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی وردہ وفا اورفرحان زیب، ڈرامہ میں کامسیٹس ایبٹ آباد کی ٹیم،فوٹو گرافی میں پنجاب یونیورسٹی کے معیز علوی، سٹینڈ اپ کامیڈی میں پنجاب یونیورسٹی کے ملک احسن، ایکسٹرا آرڈینری ٹیلنٹ میں کوہاٹ یونیورسٹی کے سلمان ملک، شارٹ فلم میں پنجاب یونیورسٹی کے عاصم زبیر اور نور المرتضیٰ، سیل اٹ میں شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کی عائشہ اعجاز، ایڈ میکنگ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے عاصم علی، ہندکو گیت میں کامسیٹس ایبٹ آباد کے ذیشان ، میوزک بینڈ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم، انگریزی گیت میں آئی ایم سائنسز کے محمد ولید، پشتو گیت میں پنجاب یونیورسٹی کے مسلم شگن، اردو گیت میں پنجاب یونیورسٹی کے غفران چشتی اور سپاٹ فوٹو گرافی میں پنجاب یونیورسٹی کے معیز علوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔