عمران خان نے سپریم کورٹ کے ہر سوال کا جواب اور منی ٹریل دی‘ڈاکٹر طاہر القادری
ْبریت پر مبارکباد ،عدلیہ کے فیصلے میرٹ پر ہیں،حدیبیہ کیس میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے تھے سانحہ اے پی ایس ناقابل فراموش، ایکشن پلان ناکام بنا کر شہداء کے خون سے غداری کی گئی ‘سربراہ عوامی تحریک
جمعہ 15 دسمبر 2017 19:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ثبوت جمع کرنا نیب کا کام تھا مگر چور اور چوکیدار ملے ہوئے تھے،نتیجہ خزانے کی تباہی کی صورت میں سامنے آیا۔
انہوں نے کہاکہ اشرافیہ نے اس پورے نظام کو گندا کررکھا ہے اور گندی مچھلیاں تحقیقی اور تفتیشی اداروں میں بٹھا رکھی ہیں جو ان کیلئے کام کرتی ہیں۔یہ منصوبہ بندی کے تحت اشرافیہ کے خلاف کمزور کیس عدالتوں میں پیش کرتے اور بریت کے سرٹیفکیٹ لیتے ہیں، پہلی بار سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ میں پاناما پر غیر جانبدار جے آئی ٹی بنی اور سارا ٹبر چور ثابت ہوا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہسانحہ اے پی ایس ناقابل فراموش، آج بھی شہداء کا بہنے والا خون آنکھوں سے سامنے ہے ۔ سفاک دہشتگردوں نے پھول جیسے بچوں کو خون میں نہلا کر پوری قوم کے سینے کو زخموں سے چور کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کے پس منظر میں پوری قوم نے قومی ایکشن پلان مرتب کیا تھا اور توقع کی تھی کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی مگر درندہ صفت حکمرانوں نے قومی ایکشن پلان کو ناکام بنا کر سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہداء کے خون سے غداری کی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پنجاب میں آپریشن کی مخالفت سے لے کر فوجی عدالتوں کو بدنام اور ناکام کرنے تک ہر مرحلہ پر دہشت گردوں کی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک موجودہ حکمران اور ان کی باقیات مسلط رہے گی اے پی ایس اور ماڈل ٹائون جیسے سانحات ہوتے رہیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صرف پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے قربانیاں دیں اور دے رہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کے اللہ تعالیٰ اے پی ایس کے شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے معصوم خون کے صدقے پاکستان کو دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں سے نجات دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.