Live Updates

ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں‘ راجہ پرویز اشرف

اداروں پر الزام تراشی ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے‘ پیپلز پارٹی پر کسی کے ان آئوٹ کا اثر نہیں ہوتا‘ ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے باوجود کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں ‘ قومی اداروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، کسی بھی حالات میں عدلیہ پر حملہ نہیں کیا‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 دسمبر 2017 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2017ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں،اداروں پر الزام تراشی ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے‘ پیپلز پارٹی پر کسی کے ان آئوٹ کا اثر نہیں ہوتا‘ ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے باوجود کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی سیاست کررہی ہے اور کسی کے ان آئوٹ کا اثر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزام تراشی ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے باوجود کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا، قومی اداروں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا، کسی بھی حالات میں عدلیہ پر حملہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ساتھ چلنے سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بیٹھنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ تو سیاست ہے، ملکی مفاد میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنا پڑا تو کوئی حرج نہیں۔

راجہ پرویز اشریف نے کہا کہ ملک میں حکومت کا نظر آنا ضروری ہے اس کے بعد حکومت کی چلنے کی بات کی جائے، جس ملک میں وزیر خزانہ، خارجہ اور کابینہ نہ ہو، اسپیکر کو حالات پر تشویش ہو تو پھر کیا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات