سعودی خاتون نے مرگی کی نئی دوا تیار کرلی،4گنا زیادہ موثر

بدھ 20 دسمبر 2017 12:43

سعودی خاتون نے مرگی کی نئی دوا تیار کرلی،4گنا زیادہ موثر
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) سعودی خاتون سارہ الرشود نے مرگی کی نئی دوا ایجاد کر لی۔ اب تک موجود دواؤں کے مقابلے میں 4گنا زیادہ موثر ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی میں معاون پروفیسر سارہ الرشود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سعودی مارکیٹ میں مرگی کی جو دوائیں فارمیسیوں میں دستیاب ہیں یہ ان کے مقابلے میں کم خطرات کی حامل ہیں اور ان سے کم از کم 4گنا زیادہ موثر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے دوا سازی میں دلچسپی رکھتی تھیں۔

(جاری ہے)

ان کا خواب تھا کہ وہ سعودی عرب میں مرگی کے ہزاروں مریضو ںکو مرض سے نجات دلانے والی نئی دوا تیار کریں۔ اس کا 50 فیصد حصہ مکمل ہو گیا ہے یعنی مرگی کی نئی دوا کا فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔ پروانہ ایجاد حاصل ہو چکا ہے اب اس دوا کی تیاری کا مرحلہ باقی ہے۔ یہ کام ہو گا تو میرے خواب کا دوسرا 50 فیصد حصہ بھی شرمندہ تعبیر ہو جائیگا۔ سارہ الرشود کو یورپی ایجادات کے ادارے نے بھی پروانہ ایجاد جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے گھر والوں اور دوستوں نے بڑی حوصلہ افزائی کی۔ عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں 50ملین افراد مرگی کے مریض ہیں۔ 177ہزار سعودی عرب میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :