پاکستان پیپلزپارٹی نے گوالدئی کوہستان کا بلدیاتی ضمنی الیکشن 92ووٹ سے جیت کر میدان مار لیا

جمعرات 28 دسمبر 2017 21:18

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے گوالدئی کوہستان کا بلدیاتی ضمنی الیکشن 92ووٹ سے جیت کر میدان مار لیا ، جبکہ جماعت اسلامی دوسری پوزیشن اور پی ٹی آئی تیسری نمبر پر آئی ۔ تحصیل کونسل دیر کے تحصیل کونسلر یونین کونسل گوالدئی کا ضمنی الیکشن جو جماعت اسلامی کے تحصیل کونسلر ظاہرشاہ کے گاڑی پردھماکے میں جاں بحق ہونے سے خالی ہوا تھا ۔

جس پر الیکشن کمیشن نے 21 دسمبر پر اعلان کیا تھا تاہم داروڑہ ،چکیاتن اور براول میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی ضمنی الیکشن ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے گوالدئی کا ملتوی کرکے بعد میں دوبارہ 28دسمبر کو منعقد کرنے کا شیڈول جاری کیا ۔جس پر بروز جمعرات 28دسمبر کو الیکشن ہوا جس میں کل رجسٹرڈ ووٹر11720 مرد ووٹرز کی تعداد 7483اور خواتین کے ووٹوں کی تعداد 4237تھی جبکہ کل نو پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جس میں خواتین کیلئے سات پولنگ بوتھ قائم کئے تھے تاہم کسی خاتون نے سنگل ووٹ بھی کاسٹ نہیں کی۔

(جاری ہے)

غیرسرکاری وگیرحتمی الیکشن رزلٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار آنارگل نے 1249 ووٹ لیکر کامیاب ہوا جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار داودشاہ نے 1157ووٹ ،پی ٹی آئی کے امیدوار محمدزادہ وردگ نی493ووٹ لیکر تیسری نمبر پر رہی ۔ مزکورہ سیٹ جماعت اسلامی کے تحصیل کونسلر کے دھماکے میں جان بحق ہونے سے خالی ہوا تھا۔جیت کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے شرینگل اور گوالدئی میں خوشی کا اظہار کیا۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ ثناء اللہ نے پی پی پی کے جیت پر کامیاب امیدوار اور پی پی پی کے رہنمائوں نجم الدین خان،ضلعی صدر عارف اللہ کو مبارک باد دی۔